بلوچستان کا 3 کھرب 28 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا

 بلوچستان کا 3 کھرب 28 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا

کوئٹہ: مالی سال 2017.18 ءکیلئے بلوچستان کا 3 کھرب 28 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا ۔مالی سال 2017.18 ءکیلئے بلوچستان کا 3 کھرب 28 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا ،،بجٹ میں 50 ارب روپے سے زائد کا خسارہ  ظاہر کیا گیا ہے۔
بجٹ تقریر میں مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجونے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 86 ارب روپے ، غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 2 کھرب 42 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں ۔ امن و امان کیلئے بجٹ میں 30 ارب 82 کروڑ روپے، تعلیم کے شعبہ میں 45 ارب 79کروڑ روپے جبکہ صحت کے شعبہ کیلئے 18 ارب 30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،جبکہ چیف منسٹر ڈولپمنٹ پروگرام کے لئے 76ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔
مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو نے بتایا کہ ماہی گیری کے شعبہ کیلئے 850 ملین، معدنیات کیلئے 2 بلین ، آب پاشی کیلئے 15 بلین اور زراعت کے شعبہ کیلئے 8 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اضافہ 10 فیصد جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت 15ہزار روپے رکھی گئی ہے،، نئے مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کو وفاق سے محصولات کی مد میں 2 کھرب 2 ارب 69کروڑ روپے جبکہ گیس رائلٹی کی مد میں 10 ارب روپے ملیں گے۔

مصنف کے بارے میں