ہواوے نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس متعارف کرادی

ہواوے نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس متعارف کرادی

اسلام آباد:  ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی ہواوے نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس متعارف کرادی ہے ،متعارف کرائی جانے والی اس ایوارڈ یافتہ مڈ رینج سیریز میں نیا اضافہ ہواوے Y5 2017 کا ہے جو کہ انتہائی طاقتور اور جدید ترین اسمارٹ فون ہے اور یہ اسمارٹ فون اب پاکستان میں بھی محض 15,999/-, روپے میں دستیاب ہے ۔

ہواوے Y5 2017 صارفین کیلئے ان کی رقم کا بالکل درست نعم البدل ہے ،16GB میموری اور 2GB کی ریم صارفین کو اسٹوریج کی وسیع گنجائش فراہم کرتی ہے جبکہ اس ڈیوائس میں موجود160Quad-core 1.4 GHz Cortex-A53ڈیوائس کو انتہائی رواں طریقے سے چلانے میں مدد فراہم کرتی ہے.

اس ڈیوائس کی 5انچ کی ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین نہ صرف بہترین پکچر ریزولوشن فراہم کرتی ہے بلکہ فون کے استعمال کو نہایت شاندار بھی بناتی ہے ،اس کا 8میگا پکسل کا بیک اور5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ تصاویر اور سیلفی کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے جبکہ اس کی 3000mAhکی بیٹری ایک مکمل چارج میں ڈیوائس کو دو روز تک استعمال کیلئے کا ر آمد رکھتی ہے ۔

ہواوے پاکستان کے کنٹری ہیڈ(بلیو کنگ) کا کہنا ہے کہ دنیا میں اس وقت ٹیکنالوجی اور ثقافت کا حسین امتزاج دیکھنے میں آرہا ہے اور ہماری تخلیق کردہ یہ نئی ڈیوائس بھی ٹیکنالوجی اور کلچر کا حسین امتزاج ہے ،ہواوے Y5 2017صارفین کیلئے انتہائی مناسب قیمت میں ایک بہترین ڈیوائس ثابت ہوگی اور ہمیں یقین ہے کہ صارفین اسے پسندیدگی کی سند سے بھی نوازیں گے ۔

مصنف کے بارے میں