سنگین جرائم میں ملوث 3 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

سنگین جرائم میں ملوث 3 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

راولپنڈی: تین اور امن دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ کے مطابق (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

تینوں دہشتگردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ اب تک 21 دہشتگردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والوں میں محمد ذیشان ولد عبدالقیوم، شاہ ولی ولد گل خان اور سید زمان شامل ہیں۔ شاہ ولی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کا رکن تھا جب کہ محمد ذیشان اور سید زمان خان حرکت الجہاد اسلامی کے رکن تھے۔

سید زمان نے فوج پر حملے کے الزامات کا عدالت میں اعتراف بھی کیا تھا۔ واضح رہے فوجی عدالتوں سے اب تک 161 دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں