جسٹس سجاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس سجاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس سجاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھایا لیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس سجاد علی شاہ سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی اور تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں