ہالی ووڈ کی کامیاب ترین ڈراﺅنی فلمیں

ہالی ووڈ کی کامیاب ترین ڈراﺅنی فلمیں

لاہور:ہالی ووڈ کی فلمیں جہاں اپنے ایکشن اور تھرل کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں لوگوں کو ڈرانے میں بھی کافی حد تک کامیاب ہوتی ہیں ۔یہاں ہم ایسی ہارر فلموں کا ذکر کریں گے جو کامیاب بزنس کرنے میں سر فہرست رہیں۔
5۔ہینبل(2001)


2001 کی یہ فلم جرائم اور ایک راز پر مبنی کہانی ہے جو ایک قتل کا بدلہ لینے کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کو ہولی وڈ کے کئی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا، جس نے متعدد شوز میں 8 ایوارڈز حاصل کیے۔
فلم نے 35کروڑ 16لاکھ 92ہزار 2 سو 68 ڈالر حاصل کیے جو کہ 36ارب 86کروڑ 79لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
4۔سائنز(2002)


40کروڑ 82لاکھ 47ہزار 9 سو 17 ڈالر یعنی 42ارب 79کروڑ 66لاکھ 29ہزار پاکستانی روپے حاصل کرنے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کی ایک حادثے میں موت کے بعد خدا پر سے اپنا بھروسہ ہٹا دیتا ہے، وہ ایک فارم ہاو¿س میں اپنی فیملی کے ساتھ زندگی گزارتا ہے جہاں ان کے ساتھ کچھ عجیب واقعات پیش آنے لگتے ہیں۔
3۔دی ایگزورسٹ(1973)


'دی ایگزورزسٹ' اپنے سال کی کامیاب فلم تھی، اس فلم میں ایک نوجوان لڑکی پر بھوت سوار ہوجاتا ہے جسے بچانے کے لیے اس کی ماں دو پادریوں کی مدد لیتی ہے۔
اس فلم نے 44 کروڑ 13 لاکھ 6 ہزار ایک سو 45 ڈالر کمائے جو کہ 46 ارب 26 کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے پنتے ہیں۔
2۔جاز(1975)


یہ ہارر سے زیادہ ایک راز پر مبنی ڈرامائی فلم تھی، جس نے 3 آسکر ایوارڈز حاصل کیے، اس فلم میں شارک کے جا ن لیوا حملوں کو پیش کیا گیا۔
اس فلم نے 47 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار ڈالر یعنی 49 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ 54ہزار پاکستانی روپے حاصل کیے۔
1۔دی سکستھ سینس(1999)


فلم 'دی سکستھ سینس' ایک ایسے شخص کی کہانی پر مبنی ہے جو بچوں کا نفسیاتی معالج ہے، اس کی ملاقات ایک ایسے بچے سے ہوتی جو روحوں سے باتیں کرتا تھا، اور اس کی صحتیابی کا آخری سہارا یہ ڈاکٹر تھا۔
اس فلم نے 67 کروڑ 28 لاکھ 6 ہزار 2سو 92 ڈالر کمائے جو کہ 70ارب 53 کروڑ 2 لاکھ 83 ہزار5 سو 90 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔