وہاڑی: چھٹی مردم شماری کے سلسلہ میں خانہ شماری کا آغاز ہوگیا

وہاڑی: چھٹی مردم شماری کے سلسلہ میں خانہ شماری کا آغاز ہوگیا

وہاڑی:چھٹی مردم شماری کے سلسلہ میں خانہ شماری کا آغاز ہوگیااس سلسلہ میں وہاڑی کو تین حصو ں وہاڑی،میلسی اور بورے والا میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  مردم شماری میں  800 پاک فوج کے جوان اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ مردم شماری کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی میں کل 38چارج اور 301 سرکل بنائے گئے ہیں۔

 ضلع وہاڑی میں مردم اور خانہ شماری کے لئے 1963 شہری اور 375 دیہی بلاک بنائے گئے ہیں ۔جبکہ  301 سرکل سپروائزراور 1172 شمار کنندگان کو مطلوبہ تعداد میں گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں ۔مردم شماری کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے سیکورٹی کے لئے حساس اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس بھی الرٹ ہے ۔