شاہ رخ خان مسٹر پرفیکٹ کے گھر پہنچ گئے

شاہ رخ خان مسٹر پرفیکٹ کے گھر پہنچ گئے

ممبئی:بالی ووڈ کے اداکار عامر خان نے گزشتہ روز اپنی 52ویں سالگرہ منائی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان مسٹر پرفیکٹ کو نیک خواہشات پہنچانے ان کے گھر پہنچ گئے۔


شاہ رخ خان نے عامر خان کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا تھا لیکن عامر خان دعوت میں نہیں جاسکے لہذا کنگ خان خود ہی عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ گئے، کنگ خان اپنی آمد کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اس کے لئے وہ صبح سویرے ان کے گھر پہنچے لیکن ان کی یہ کوشش رائیگاں ہی گئی اور وہ میڈیا کو بے خبر رکھنے میں ناکام ہوگئے اور دونوں اداکاروں کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویریں بھی منظر عام پر آگئیں۔


دوسری جانب اپنی سالگرہ کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے انہیں گھرپر ایک دوست کی حیثیت سے مدعو کیا تھا تاہم دونوں کے درمیان کسی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی پراجیکٹ نہیں ہے۔