کرن جوہر نے سری دیوی کی فلم ’ موم‘ کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

ر سری دیوی کی فلم ’ موم‘ کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار

کرن جوہر نے سری دیوی کی فلم ’ موم‘ کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی: بھارتی ہدایت کار کرن جوہر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں،لیکن اس بار انہوں نے سری دیوی کی فلم ’موم ‘ کے پوسٹر کو پسندیدگی سے نواز ا ہے،فلم میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اپنی فلم’ رئیس‘ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی وجہ سے بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کا نشانہ بننے والے کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سری دیوی کی فلم ’ موم‘ کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔

ان کا کہناتھاکہ سری دیوی میری پسندیدہ ترین اداکارہ ہیں،موم ان کی 300ویں فلم ہوگی ،50سالہ اداکارہ کی یہ فلم ضرور دیکھوں گا ۔کرن جوہر نے موم کے پوسٹر کو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر بھی کیا ،جسے 10ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا جبکہ 14سو سے زائد لوگوں نے اسے ری ٹوئٹ کرکے آگے بڑھایا۔مداحوں نے ان کے ٹو ئٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی ایک لیجنڈ اداکارہ ہیں ، اوران کی جگہ کو ئی نہیں لے سکتا،موم کا پو سٹر بہت شاندار ہے جو دماغ ہلادینے والاہے۔

کرن جوہر نے کچھ عرصے قبل پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلم میں کام نہ دینے کے بیان پر معافی بھی مانگی تھی.