چڑیا گھر کے ہاتھی ”سوزی “ کو محفوظ کرنےکی تیاری شروع

چڑیا گھر کے ہاتھی ”سوزی “ کو محفوظ کرنےکی تیاری شروع

لاہور : گزشتہ دنوں چڑیا گھر کے معروف اور جانے مانے ہاتھی ” سوزی “ کے مرنے کی خبر بچوں سمیت بڑوں کو افسردہ کردیا ۔مگر اب افسردہ چہروں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ سوزی کی طبی موت کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ اسے ہنوت ” محفوظ“ کرنے کی تیاری شرو ع کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سوزی کی کھال اتارنے کے بعد اس کو دوسرے چڑیا گھر میں مر جانے والے دوسرے جانوروں کے ساتھ محفوظ کر نے کی تیاری شروع ہو گیاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے ہاتھی کا ڈھانچہ مانگ لیا تا کہ اس کو محفوظ کیا جا سکے ۔جبکہ اس کی کھال یونیورسٹی آف دی پنجاب نے مانگ لی ہے ۔