فرانس میں والدین کو اپنے بچے کا نام رکھنے سے روک دیا گیا

فرانس میں والدین کو اپنے بچے کا نام رکھنے سے روک دیا گیا

پیرس : فرانس میں عدالت نے ایک جوڑے کو اپنے بچے کا نام اپنی پسند سے رکھنے سے روک دیا۔


اطلاعات کے مطابق فرانس کے علاقے بریٹینی سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے اس کا نام ’’فانچ‘‘ رکھنا چاہا لیکن اسپتال انتظامیہ نے برتھ سرٹیفکیٹ میں یہ نام لکھنے سے انکار کردیا۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اس نام میں جو حروف استعمال ہوتے ہیں ان میں ایک حرف nبھی ہے جسے فرانسیسی زبان کا لفظ نہیں سمجھا جاتا۔

والدین بضد تھے کہ انہوں نے بچے کا نام fanch ہی رکھنا ہے لہٰذا انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم عدالت نے بھی انہیں یہ نام رکھنے سے روک دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس نام میں استعمال ہونے والا حرف n فرانسیسی قانون سے مطابقت نہیں رکھتا۔