سونے کا آئی فون ایکس بھی سا منے آ گیا

سونے کا آئی فون ایکس بھی سا منے آ گیا

لاس اینجلس : ایپل کے مہنگے ترین آئی فون ایکس کا لگژری ورژن سامنے آگیا ۔ لگژری ورژن کو دیکھ آئی فون ایکس آپ کو انتہائی سستا نظر آئے گا۔
برکک نامی کمپنی نے آئی فون ایکس کے اس لگژری ورژن ”لکس آئی فون ایکس انگوٹ “کو ڈیزائن کیا ہے جو کہ ڈھائی سو گرام (لگ بھگ 22 تولے سونا) سونے سے سجایا گیا ہے اور اس کی قیمت 69 ہزار 995 ڈالرز (73 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے) سے زائد ہے، اور اس طرح یہ دنیا کا مہنگا ترین اسمارٹ فون بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق لکس آئی فون ایکس انگوٹ بہت نایاب قسم کا فون ہے جس کے دو ورژن ہے ایک 108 گرام سونے جبکہ دوسرا 250 گرام سونے سے تیار کیا گیا ہے، جس کے پیچھے مرر پالش کی گئی ہے۔سب لگژری فونز کو ہاتھوں سے تیار کیا گیا ہے۔اس کمپنی نے لکس آئی فون ایکس ڈیلکس کے نام سے بھی ایک کلیکشن تیار کی ہے جس میں 24 قیراط کے سونے سے سجے فونز پر قیمتی پتھر پشمول ہیروں کو لگایا گیا ہے۔اس کلیکشن کی قیمت 13 ہزار سے 22 ہزار ڈالرز کے درمیان ہے۔