ترکی میں ریفرنڈم ،18 نکاتی آئینی ترمیم کی منظوری ہو گی یا نہیں فیصلہ آج ہو گا

ترکی میں ریفرنڈم ،18 نکاتی آئینی ترمیم کی منظوری ہو گی یا نہیں فیصلہ آج ہو گا

استنبول: ترکی میں18 نکاتی آئینی ترمیم کے لیے ریفرنڈم آ ج ہو گا ۔ کامیابی کی صورت میں وزیر اعظم کے اختیارات صدر کے پاس آجائیں گے ۔بجٹ ،ایمرجنسی کا نفاذ اور پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر وزارتوں کو حکم دے سکیں گے ۔

اپوزیشن نے ریفرنڈم کو آمریت کا راستہ قرار دے دیا ۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آج بروز اتوار ہونے والے ریفرنڈم میں صدارتی نظام متعارف کرانے کے حق میں ووٹ دیں۔

اس ریفرنڈم کی مہم کے آخری دن ایردوآن نے استنبول میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ اگر خدا نے چاہا تو ریفرنڈم میں ووٹرز صدارتی نظام کے حق میں ہی ووٹ دیں گے۔

ایردوآن کا کہنا ہے کہ نئے سیاسی نظام سے ترکی میں استحکام پیدا ہو گا، امن کی صورتحال بہتر ہو گی اور اقتصادی ترقی میں بھی بہتری آئے گی۔

تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں پارلیمانی نظام ختم ہوا تو طاقت صرف ایک شخص کے ہاتھ میں چلی جائے گی۔