منہ کی "بُو" سے مکمل نجات کا آسان ترین طریقہ جانیے

منہ کی

اسلام آباد: وہ خواتین اور مرد حضرات جو اپنے منہ کی بو کی وجہ سے پریشان ہیں اب انہیں مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن سے منہ کی بدبو آپ کے قریب بھی نہ آسکے گی۔

۔منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے چھوٹی الائچی منہ میں رکھ لیا کریں اس سے بدبو دور ہوجاتی ہے۔
۔عرقِ گلاب میں لیموں نچوڑ کر اس سے غرارے کرنے سے منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔
۔پھولوں کی پتیوں کو دانتوں پر مسلنے سے بھی منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔
۔سیب کھایا کریں !۔۔کیونکہ سیب قدرتی طور پر منہ کی صفائی کا فریضہ بھی انجام دیتا ہے۔
۔دار چینی کی چائے منہ اور سانسوں کو مہکائے رکھتی ہے اسی لئے روزانہ ایک کپ دار چینی کی چائے پی لیا کریں۔
۔دس سے بارہ نیم کے پتوں کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں پھر ٹھنڈا ہونے پراس سے غرارا کرلیں اس کے باقائدہ استعمال سے منہ کی بدبو کا نشان بھی باقی نہیں رہتا۔
۔نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کرنے سے بھی منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے کیونکہ نمک میں پائے جانے والے عناصر منہ سے مردہ خلیوں کو نکال دیتے ہیں ۔
۔رات کو منہ صاف کرکے ایک ادرک کا ٹکڑا منہ میں چبائیں اور اس کے رس کو پورے منہ میں گردش دیں اس کے بعد پانی نہ پئیں صبح جب اٹھیں گے تو بو کانام ونشان بھی نہیں ہوگا۔

ان تمام عوامل میں سے کسی ایک پر بھی عمل کرکے منہ کی بدبو سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے اوربدبو جب ختم ہوجائے گی تو یہ یقیناََ آپ کے اعتماد میں بھی سو فیصد اضافے کا باعث بنے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔