شرٹ کب پینٹ کے اندر کرنی چاہیےاور کب باہر رکھنی چاہیے؟

شرٹ کب پینٹ کے اندر کرنی چاہیےاور کب باہر رکھنی چاہیے؟

اسلام آباد:  پینٹ شرٹ کا استعمال اب پاکستانی دفتری ماحول کا حصہ بن گیا ۔اسکے علاوہ دفتری ماحول کے علاوہ پینٹ شرٹ کو اہم تقریبات اور عام طور پر بھی استعمال ہونا شروع ہو گیاہے ۔تاہم اکثر مرد حضرات اس پس پیش کا شکار رہتے ہیں کہ کب شرٹ اندر رکھیں اور کس موقع پر باہر کریں۔

شرٹ  پینٹ کے اندر رکھیں یا باہر اسکا جواب مندرجہ ذیل ہے ۔

سب سے پہلے تو آپ موقع دیکھیں۔ اگر کوئی بہت زیادہ فارمل موقع یا تقریب( ایونٹ ) ہے تو شرٹ اندر کر لیں اور اگر ان فارمل ہے تو باہر رہنے دیں۔

ڈریس یا فارمل شرٹ پتلون کے اندر کی جاتی ہے جبکہکیژول (Casual) شرٹ اندر کریں یا باہر یہ موقع پر منحصر ہے۔ ٹی شرٹس باہر ہی رکھی جاتی ہیں لیکن فارمل ٹراؤزر کے ساتھ اسے اندر بھی کیا جاسکتا ہے۔

ٹراؤزرز کےساتھ اندر، جینز کے ساتھ موقع کے مطابق جبکہ شارٹس کے ساتھ باہر ہی رکھی جاتی ہیں۔اگر شرٹ سٹریٹ یعنی سیدھی ہے تو اندر کی جائے گی، لیکن اگر شرٹ کا دامن گولائی والا ہے تو باہر رکھی جائے گی۔اسی طرح اگر شرٹ کی لمبائی آپ کی بیلٹ تک ہے تو اسے باہر رکھیں اور اگر بیلٹ سے نیچے ہے تو اسے اندر کر لیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔