ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے پہلے ایک اور بڑا دھچکا

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے پہلے ایک اور بڑا دھچکا

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا بھی سنٹرل کٹریکٹ کھلاڑیوں کوپاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق کینگرو بورڈ نے کسی بھی سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ یا موجودہ کھلاڑی کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا  سنٹرل کٹریکٹ یا موجودہ کھلاڑیوں کوپاکستان بھیجنے سے انکاری ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن نہیں کھلاڑیوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے۔

لیکن ذرائع کا کہنا ہے غیر سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ آسٹریلوی کرکٹر ٹِم پین دورہ کیلئے پی سی بی سے رابطہ میں ہیں، ادھر ذرائع کے مطابق اینڈی فلاور کے ورلڈ الیون دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں سے رابطے تیز ہیں تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں