(ن)لیگ کے 70 ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں ، چوہدری شجاعت

 (ن)لیگ کے 70 ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں ، چوہدری شجاعت

لاہور:مسلم لیگ (ق)کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے دعوی کیا ہے کہ (ن)لیگ کے 70ارکان قومی اسمبلی بڑا فیصلے کرنے کیلیے تیار ہیں۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے(ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ستر ایم این ایز  ان سے رابطے میں ہیں جو بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ کراچی میں غوث علی شاہ، پیرصاحب پگارا اور دیگررہنماﺅںسے ملاقات کروں گا،سیاسی حالات خراب ہیں اس کے لئے لیگیوں کو کردار ادا کرنا چاہئے اورمسلم لیگ کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیک نیتی سے لیگیوں کے اتحاد کا ایجنڈا لیکر کراچی جارہا ہوں، مسلم لیگیوں کے اتحاد کے مشن پر نکلا ہوں، اللہ مجھے کامیابی دے گا۔

مصنف کے بارے میں