کوئٹہ میں قربانی کے جانوروں کی منڈی سج گئی،مہنگے جانوروں سے خریدارپریشان

کوئٹہ میں قربانی کے جانوروں کی منڈی سج گئی،مہنگے جانوروں سے خریدارپریشان

کوئٹہ: قربانی کے جانوروں کی منڈی سج گئی۔ بیوپاری من مانی قیمتوں کا تقاضا کر رہے ہیں جس سے شہری حیران و پریشان ہیں ۔کوئٹہ میں سب سے بڑی مویشی منڈی مشرقی بائی پاس پر قائم کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مویشی منڈی میں دیسی ، پہاڑی بکرے ، دنبے 20سے 60ہزار روپے تک دستیاب ہیں۔قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیاہے۔بیوپاری کہتے ہیں کہ جانوروں کو مشکل سے پالتے ہیں منہ مانگی قیمت تو حق ہے۔کچھ بیوپاریوں نے شہریوں کی آمد کو ٹائم پاس قرار دیدیاہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے جانوروں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں