بھارت ،چین کشیدگی کے اثرات بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں ہونے لگے

بھارت ،چین کشیدگی کے اثرات بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں ہونے لگے

ممبئی:بھارت اور چین کے درمیان حالات دن بہ دن کشیدہ ہورہےہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان کشید گی کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاںاثرات مرتب ہوتے نظر آرہے ہیں۔
 کشیدگی کے باعث پہلے فلم "باغی 2"کے نمائندگان کو اپنا چین کا دورہ ملتوی کر نا پڑاتھااور اب فلم "پلٹن " کے ہدایتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
فلم "پلٹن "میں 1962 کی چین اور بھارت کی جنگ کی عکاسی کی جانی تھی ۔ لیکن اب کشیدگی کے باعث وہ چینی اداکار وں کو کاسٹ کر نے سے قاصر ہیں۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار جے پی دتہ نے کہا کہ  چینی اداکاروں کے بغیر فلم بنانا بہت مشکل ہے لیکن سیاسی کشیدگی کے باعث ان کے پاس کوئی اور راستہ بھی نہیں ہے۔ جبکہ فلم میں ابھیشک بچن  مرکزی کردار ادا کریں گے۔