چار سال کے دوران زرعی قرضوں کی تقسیم میں 80 فیصداضافہ ہوا ،ا سٹیٹ بینک

چار سال کے دوران زرعی قرضوں کی تقسیم میں 80 فیصداضافہ ہوا ،ا سٹیٹ بینک

کراچی : ملک میں گزشتہ چار سال کے دوران زرعی قرضوں کی تقسیم میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں نے زرعی شعبہ میں خود کفالت کے حصول کے لئے مجموعی قرضوں سے زراعت کے لئے تقسیم کی جانے والی رقم میں نمایاں اضافہ کیا اور تقریباً 57 فیصد رقم اس مقصد کے لئے کسانوں میں تقسیم کی ہے۔

زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں پر سٹیٹ بینک نے توجہ مرکوز کی ہوئی ہے تاکہ ملک میں روز گار کے مواقع بڑھائے جا سکیں اور کسانوں کا معیار زندگی بھی بہتر بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں