پاکستانی کرکٹ کھلاڑی دوران بیٹنگ سر پر گیند لگنے سے جاں بحق

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی دوران بیٹنگ سر پر گیند لگنے سے جاں بحق

مردان : کاٹلنگ میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔پی سی بی اورڈین جونز نے گیند لگنے سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے اہل خانہ سے اظہارافسوس کیا اور سیفٹی کیئرکو لازمی قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نوجوان کھلاڑی زبیر احمد سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کاٹلنگ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی بنائی گئی کرکٹ اکیڈمی کا رکن تھا، فخر زمان کا تعلق بھی کاٹلنگ سے ہے۔

زبیر کے انتقال کی خبر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤ نٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زبیر احمد کی المناک موت ایک اور یاد دہانی ہے کہ سیفٹی کیئرجیسا کہ ہیلمٹ ہمیشہ پہننا چاہیے ، ہماری ہمدردیاں زبیر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے ،نوجوان زبیر احمد مردان میں گیند سر پر لگنے سے چل بسا،میری ہمدردیاں اسکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔

یاد رہے کہ آسٹریلین بلے باز فلپ ہیوگز نومبر 2014ء میں شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر گردن پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

348104ead3891ac32f6b6112b8e0d539