بابائے اُردو مولوی عبدالحق کی برسی ، جامعہ آزادجموں وکشمیر میں تقریب کا انعقاد

بابائے اُردو مولوی عبدالحق کی برسی ، جامعہ آزادجموں وکشمیر میں تقریب کا انعقاد

مظفرآباد:بابائے اُردو مولوی عبدالحق کی برسی ،جامعہ کشمیر میں سیمینار کا انعقاد ،مرحوم کی قومی زبان اردو کے لیے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ،شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر عبدالکریم نے کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مولوی عبدالحق ایک ادبی سائنس دان تھے ،پاکستان کی بنیادوں میں ان کا خون شامل ہے ،پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ اور زبان کی بنیاد پر عمل میں آیا ،بابائے اردو اگر نہ ہوتے تو آج اردو پاکستان کی قومی زبان نہ ہوتی ۔

انھوں نے کہا کہ مولوی عبدالحق نے گاندھی کے خلاف جہاد کیا ،وہ 77سال بھارت میں رہے لیکن ہمیشہ اردو زبان کے لیے آواز بلند کی یہی وجہ ہے کہ وہاں کی حکومتیں انھیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،مقررین نے کہا کہ آج ملک کے اندر قومی زبان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ،عدالت عظمیٰ پاکستان کے نفاذ اردو کے فیصلے کو دو سال ہونے کو ہیں مگر بد قسمتی سے ابھی بھی اس فیصلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے فیصلہ پر عمل درآمد نہ ہونے پر سومو ٹو ایکشن لے ،مقررین نے مزید کہا کہ مولوی عبدالحق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا تقاضا یہی ہے کہ آج لسانیات ،قواعد پر کام کیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں