سرکاری محکموں کی کارکردگی کی بہتری کیلئے ای گورننس نظام متعارف کرایا جارہا ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

سرکاری محکموں کی کارکردگی کی بہتری کیلئے ای گورننس نظام متعارف کرایا جارہا ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ محمد حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ای گورننس نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام نصب کیا جارہا ہے۔

بریں ازاں  انہوں نے نے گلگت بلتستان سے جذام کے خاتمے کیلئے ڈاکٹرروتھ فاؤ کی شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔حافظ حفیظ الرحمن نے  گلگت میں لپراسی سنٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے سینٹر کو اپ گریڈ کرکے دس بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے اور اسے ڈاکٹر روتھ فاؤ سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے سینٹر میں سپیشلسٹ ڈاکٹراور میڈیکل افسر تعینات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور لپراسی سینٹر کے عملے کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔