عراق خودکش بم حملے میں 7اہلکار ہلاک متعدد زخمی

عراق خودکش بم حملے میں 7اہلکار ہلاک متعدد زخمی

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں سکیورٹی فورسز کے سات اہلکار ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ اور مقامی حکام کے مطابق داعش کے پانچ خود کش بمباروں نے بدھ کی صبح بیجی کے علاقے المسفی میں واقع پولیس اور فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا تھا۔انھوں نے بارود سے بھری بیلٹس پہن رکھی تھیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معن نے بم دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے سات اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ داعش کے پانچوں خودکش بمبار ہلاک ہوگئے ہیں۔
بیجی میں اس بم حملے کی اطلاع منظرعام پر آنے سے چندے قبل عراقی سکیورٹی فورسز نے شمالی شہر تلعفر میں داعش کے خلاف ایک نئی کارروائی شروع کی ہے اور ا س کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے