گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4دہشتگرد ہلاک

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4دہشتگرد ہلاک

گوجرانوالہ: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ کی پیپلزکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ کی پیپلز کالونی میں چھاپا مار کر کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان میں رفیق، جاوید، اشرف اور فہیم شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے 2کلو سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔