داعش مخالف جنگ، امریکی لڑاکا فوج شام بھیجنے کی تجویز

داعش مخالف جنگ، امریکی لڑاکا فوج شام بھیجنے کی تجویز

واشنگٹن :امریکی حکومت شام میں داعش کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے لڑاکا فوج شام میں تعینات کرنے کی تیاری کررہی ہے۔امریکی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے شام میں داعش کے خلاف لڑائی کے لیے باضابطہ طور پر لڑاکا فوج اتارنے کی تجویز پیش کی ہے۔ماضی میں جنگ زدہ ممالک میں امریکی اسپیشل فورس کے اہلکاروں کی محدود تعداد تعینات کی جاتی رہی ہے مگر سابق صدر براک اوباما نے شام میں خانہ جنگی روکنے کے لیے فوج اتارنے سے انکار کردیا تھا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق پینٹا گون نے تاحال شام میں فوج تعینات کرنے کی تجویز وائیٹ ہاوس کے سامنے پیش نہیں کی۔امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شام میں ایلیٹ فورس کے چند اہلکار موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع فی الوقت شام میں فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔اس حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی۔