کوئٹہ: بلوچستان کے بالائی علاقوں میں مطلع آبر آلود ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم از کم درجہ حرارت منفی 2، کوئٹہ میں 9سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
بارکھان 12، دالبندین 11، گوادر میں 17 ، خضدار میں 3، نوکنڈی اور پسنی میں 16، جیونی 17، لسبیلہ اور تربت میں 15جبکہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 7 سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا ۔