بھارتی بورڈ نے یوسف پٹھان کو ہانگ کانگ لیگ کھیلنے سے روک دیا

بھارتی بورڈ نے یوسف پٹھان کو ہانگ کانگ لیگ کھیلنے سے روک دیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے بہت بڑا یوٹرن لیتے ہوئے یوسف پٹھان کو ہانگ کانگ لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے۔ چند روز قبل بورڈ کی جانب سے آل راؤنڈر کو ہانگ کانگ میں ٹوئنٹی 20 ایونٹ کھیلنے کا پروانہ جاری کیا تھا جس کے بعد انھوں نے کولون کینٹونز نامی ٹیم کے ساتھ معاہدہ بھی کر لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کو یہ قدم اٹھانے پر اس وقت مجبور ہونا پڑا جب بہت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی جانب سے مختلف غیرملکی لیگز میں حصہ لینے کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں۔ شروع میں این او سی ملنے پر یوسف پٹھان نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا تھا مگر اب انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کی انفرادیت قائم رکھنے کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو بیرون ملک کسی بھی لیگ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا۔ جس ٹیم کے ساتھ یوسف پٹھان نے معاہدہ کیا تھا اس کے ساتھ ہانگ کانگ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور انگلینڈ کے ٹیمل ملز بھی معاہدہ کر چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں