دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب مزید مشکل

دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب مزید مشکل

دبئی: دبئی میں اب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول پہلے سے بھی مشکل ہو جائے گا۔  دبئی آر ٹی اے نے وزارت داخلہ کو جو سفارشات پیش کی ہیں اگر ان پر عمدرآمد ہو گیا تو 2017 سے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا۔

نئی سفارشات کے مطابق موٹر سائیکل کے لائسنس  کے امیدواروں کو  2 کی بجائے 8 کلاسز لینا پڑیں گی جبکہ  ہیوی ڈیوٹی وہیکل کے لیے 8 کی بجائے 9 کلاسز لینا ہوں گی۔

دوسری سفارش کے مطابق ہیوی ڈیوٹی وہیکلز جن کے ساتھ ٹریلرز بھی جڑے ہیں ان کی پریکٹیکل ٹریننگ ضروری ہو گی۔

اس کے علاوہ سرویلنس کیمروں کے ذریعے دبئی کی سڑکوں کی وڈیوز کا دیکھنا ٹریننگ کے دوران ضروری ہو گا۔

60 سال کی عمر کے افراد کو ہر 3 سال بعد میڈیکل ٹیسٹ کروانے ہوں گے جبکہ 70 سال کی عمر کے افراد کو یہ ٹیسٹ ہر 2 سال بعد کروانے ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں