دنیا کی نصف دولت پرصرف 8افرادکا قبضہ

دنیا کی نصف دولت پرصرف 8افرادکا قبضہ

نیویارک: فلاحی ادارے آکسفیم نےانکشاف کیاہےکہ دنیا کی آدھی دولت پرصرف 8افرادقابض ہیں۔

ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کےاجلاس کے موقع پر آکسفیم نےرپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 6امریکی، ایک اسپینش اور میکسیکو کا ایک تاجردنیا کی آدھی دولت کے مالک ہیں ۔

امریکی شہریوں میں مائیکروسافٹ کے مالک بِل گیٹس، امیزون کےمالک جیف بیزوس، فیس بک کے شریک مالک مارک زکربرگ، اوریکل کےمالک لیری ایلیسن، نامور سرمایہ کار وارن بفٹ، نیویارک کے سابق میئرمائیکل بلومبرگ ہیں ۔

اسپین کےامانشیواورٹیگا اور میکسیکو کے کارلوس سلِم بھی امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں ۔

ادارے نے اپنی رپورٹ میں ٹیکس نیٹ مضبوط بناکر دولت کی نیچے تک منتقلی کی تجویز دی ہے۔

آکسفیز مختلف فلاحی اداروں پر مشتمل ایک ادارہ ہے جو غربت میں کمی کے لیے کام کررہا ہے۔