جیت کی لگن لیے شاہین  پرتھ پہنچ گئے

جیت کی لگن لیے شاہین  پرتھ پہنچ گئے

لاہور :  دوسرے ون ڈے میں شاندار فتح کے بعد شاہینوں نے پرتھ میں ڈیرے ڈال لیےتیسرا ون ڈے انیس جنوری کو پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

تفصیلات کےمطابق نیا عزم اوربلندحوصلہ اور جیت کی لگن لیے شاہین  پرتھ پہنچ گئے ،قومی ٹیم کل سے تیسرے ون ڈے کیلئے پریکٹس کا آغاز کرے گی انیس جنوری کو کھیلےجانےوالے تیسرے ون ڈے میں  کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم آسٹریلوی ٹیم میں انجرڈ مچل مارش کی جگہ   آل راؤنڈر مارکس سٹونیئس کو شامل کیا گیا ہے،کپتان حفیظ  فتوحات کا سلسلہ دراز کرنے کیلئے پر عزم ہیں.

شائقین کو امید ہے گرین شرٹس تیسرے ون ڈے میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے جس کا انہوں نے میلبورن میں مظاہرہ کیا۔ میلبورن میں فتح سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ پاکستانی ٹیم اگراچھی منصوبہ بندی سے کھیلے تو دنیا کی مضبوط سے مضبوط ٹیم بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

مصنف کے بارے میں