بیٹی کا اعتراض، مائیکل جیکسن پر مبنی مزاحیہ ٹیلی فلم کی نمائش روک دی گئی

بیٹی کا اعتراض، مائیکل جیکسن پر مبنی مزاحیہ ٹیلی فلم کی نمائش روک دی گئی

لاس اینجلس : مشہور پاپ سنگر آنجہانی مائیکل جیکسن پر مزاحیہ ٹیلی فلم کو نیٹ ورک سے ہٹا دیا گیا۔ مذکورہ فلم کو مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس کے اعتراض کے بعد کیبل سے ہٹایا گیا جن کا کہنا تھا کہ یہ ان کی والد کی تضحیک ہے۔ 30 منٹ دورانئے پر مشتمل مذکورہ فلم 2001ءمیں مائیکل جیکسن کے ساتھ ان کے البم ”تھرلر“ کی تشہیر کے لئے روڈ ٹرپ کے دوران بنائی گئی تھی اس وقت ان کے ہمراہ اداکارمارلین برانڈو اور اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر بھی تھیں۔ ادارے سکائے آرٹ نے اس کا ٹریلر جاری کیا تھا جس پر مائیکل جیکسن کی 18سالہ بیٹی سمیت ان کے خاندان نے شدید تنقید ظاہر کی۔ ادارے کے مطابق اب وہ یہ فلم ٹیلی کاسٹ نہیں کرے گا۔

مصنف کے بارے میں