"جے آئی ٹی میں شامل پاک فوج کے دونوں افسران نے اپنا کام بخوبی سر انجام دیا"، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ "جے آئی ٹی میں پاک فوج کے دو افسران شامل رہے ،اور انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری سے کام سر انجام دیا"۔

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہناتھا کہ"آرمی چیف جلد کلبھوشن یادیو کے بارے میں فیصلہ کریں ،کلبھوشن یادیو کی اپیل آرمی چیف کے پاس ہے" ۔داعش کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ "داعش افغانستان اور مڈل ایسٹ میں مضبوط ہو رہی ہے ۔داعش کی موجودگی روکنے کے لیے ہی آپریشن خیبر فور شروع کیا گیا ہے "۔

کراچی کے حالات کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ" آنے والے دنوں میں کراچی کے حالات مزید بہتر ہو جائیں گے" ۔ردا لفساد کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔