گلگت شہر میں مرغی گوشت کی قیمتوں میں زبر دست کمی

گلگت شہر میں مرغی گوشت کی قیمتوں میں زبر دست کمی

گلگت: گلگت شہر میں مرغی گوشت کی قیمتوں میں زبر دست کمی کر دی گئی ۔زندہ مرغی 200کی بجائے 180روپے فی کلو اور مرغی کا صافی گوشت350 کی بجائے 300روپے کا ملے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر /چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت نوید احمد کے پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد زندہ مرغی فی کلو 200سے کم کر کے 180روپے مقرر کر دیا گیا ۔

مرغی کا صافی گوشت 350کی بجائے 300روپے کا فروخت ہوگا یہ فیصلہ گزشتہ روز کو پرائس کنٹرول کمیٹی اور پولٹری ایسو سی ایشن کے درمیان ایک اہم اجلاس کے بعد کیا گیا۔
دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور انکی ٹیم کامہنگے دام گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد قصابوں کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد اور انکی ٹیم نے گلگت شہر کے مختلف قصابوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے متعدد قصاب دھرلئے۔

چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمارے شکایات سیل میں 24گھنٹے اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں لہذا کسی بھی شخص کو نرخ ناموں یا معیار کے متعلق کوئی بھی شکایت ہو تو وہ ہم سے رابطہ کرے ، ہم فوری طور پر شکایت کا زالہ کریں گے ۔

رمضان المبارک کے مہینے میں کسی بھی شخص کو ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

مصنف کے بارے میں