خیبرپختونخوا کے مسیحا ہڑتال کےلئے بہانے ڈھونڈنے لگے

خیبرپختونخوا کے مسیحا ہڑتال کےلئے بہانے ڈھونڈنے لگے

پشاور: لاکھوں روپے کی تنخواہوں اور مراعات کے وصولی کے باوجود خیبرپختونخوا کے مسیحا ہڑتال کےلئے بہانے ڈھونڈنے لگے۔گیس لیکیج کو سانحہ قرار دیتے ہوئے اسپتال میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔علاج کیلئے مریض دھکے کھاتے رہے۔خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے تدریسی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج ہے کہ آج ادویات کا مسئلہ نہیں بلکہ ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت ڈاکٹروں کو لاکھوں روپے کی تنخواہوں کی ادائیگی کررہی ہے تاہم نجی ہاسٹل میں گیس لیکیج کی وجہ سے ڈاکٹر کی موت کا بہانہ بناکر ینگ ڈاکٹروں نے ہڑتال کےلئے راہ ہموار کی۔

خیبرپختونخوا میں لازمی سروسز ااور ایم ٹی آئی ایکٹ کی بدولت ڈاکٹروں کی ہڑتال میں کافی حد تک کمی آئی ہے تاہم ہفتوں ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز اب ماضی کی روش کو اپنانے کےلئے کوئی بہانہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

مصنف کے بارے میں