فلم دی میٹرکس کی آخر کار 14 سال بعد دوبارہ انٹری ہو گی

فلم دی میٹرکس کی آخر کار 14 سال بعد دوبارہ انٹری ہو گی

فلم دی میٹرکس کی آخر کار 14 سال بعد دوبارہ انٹری ہو گی

ہالی ووڈ: فلم دی میٹرکس کی آخر کار 14 سال بعد دوبارہ انٹری ہو گی ۔فلم اسٹوڈیو وارنر برادرز نے دی میٹرکس کے سلسلے کی نئی فلم کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔لانا اور للی ووکوسکی نے اس فلم کے ابتدائی تین حصوں کو تحریر کرنے کے ساتھ ڈائریکٹ بھی کیا تھا تاہم یہ دونوں اس نئی فلم کا حصہ نہیں ہوںگے۔

مگر وارنر برادرز کو توقع ہے کہ وہ ان کی اجازت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔اولین تین فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے Keanu Reeves نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اس فرنچائز میں واپسی میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم ایسا اس صورت میں ہوگا جب ووکوسکی برادرز بھی اس کا حصہ ہوں۔دی میٹرکس 1999 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ اس کے دو سیکوئلز 2003 میں ریلیز ہوئے۔

ابھی فلم کی پروڈکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم ماضی کی کامیابی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد اس پر کام شروع ہوجائے گا۔