پاکستان میں چکن گونیا کی بیماری کی تشخیص ہو گئی

پاکستان میں چکن گونیا کی بیماری کی تشخیص

 پاکستان میں چکن گونیا کی بیماری کی تشخیص ہو گئی

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نےبتایاکہ رواں سال کراچی میں یہ وبائی مرض پہلی مرتبہ پھیلا۔ سعود آباد، ملیر سمیت کئی علاقوں میں لوگ چکن گونیا کا شکار ہوئے۔وزارت قومی صحت نے واضح کیاکہ اس مرض کے خلاف اقدامات صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔  چکن گونیا مچھر کے ذریعے پھیلنے والا وبائی مرض ہے۔ وزارت قومی صحت کاکہناتھاکہ افریقا، جنوبی ایشیا اورجنوب مشرقی ایشیا میں یہ بیماری پائی جاتی ہے۔