ہیکنگ وائرس سے بچنے کیلئے بھارت میں سینکڑوں اے ٹی ایم بند کر دیئے گئے

ہیکنگ وائرس سے بچنے کیلئے بھارت میں سینکڑوں اے ٹی ایم بند کر دیئے گئے

نئی دہلی: دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والے ہیکنگ وائرس سے بچنے کےلئے بھارت بھر میں سیکڑوں اے ٹی ایمز بند کردیئے گئے ہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ملک بھر میں احتیاط کے طور پر سیکڑوں کی تعداد میں اے ٹی ایم بند کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ریزرو بینک آف انڈیا کے مطابق اس نے اس سلسلے میں کوئی ہدایت جاری نہیں کی بلکہ تمام بینکوں کواپنے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں