اگر آپ کے کندھوں میں درد ہے تو یہ ایک انتہائی خطرناک بیماری کی علامت ہے

ایک صبح آپ بیدار ہوتے ہیں اور اپنے کندھے میں درد محسوس کرتے ہیں،آپ دوائی کھالیتے ہیں اور دردٹھیک ہوجاتی ہے لیکن اگر یہ درد ٹھیک نہ ہوتواس کی وجہ کوئی اور بھی ہوسکتی ہے۔م

اگر آپ کے کندھوں میں درد ہے تو یہ ایک انتہائی خطرناک بیماری کی علامت ہے

لندن: ایک صبح آپ بیدار ہوتے ہیں اور اپنے کندھے میں درد محسوس کرتے ہیں،آپ دوائی کھالیتے ہیں اور دردٹھیک ہوجاتی ہے لیکن اگر یہ درد ٹھیک نہ ہوتواس کی وجہ کوئی اور بھی ہوسکتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ہمارے جسم کے کچھ حصوں میں ہونے والی درد کسی اور جگہ کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہارٹ اٹیک سے قبل ہمیں بائیں بازو میں درد ہونے لگتی ہے، چونکہ بازو کے عضلات دل کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں لہذا بازو دل میں تکلیف کی وجہ سے بازومیں درد شروع ہوجاتا ہے۔اسی طرح آئسکریم کھانے سے سر میں درد ہونے لگتی ہے،ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نہایت ٹھنڈی چیز کھانے سے گلے میں تکلیف ہوتی ہے،گلے کے عضلات سر کے ساتھ جُڑے ہوتے ہیں اور یوں اس میں درد ہونے لگتی ہے۔
آئیے آپ کو جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والے درد کودوسرے حصے کے ساتھ تعلق کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کندھوں میں درد اور السر:  کندھے میں درد کی وجہ جوڑوں میں ہونے والا درد بھی ہوسکتا ہے لیکن اگر دائیں کندھے میں مستقل درد رہے تو یہ پتے میں مسئلے اور السر کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔پتا ہماری پسلیوں کے نیچے دائیں جانب ہوتا ہے اور اس میں خرابی کی وجہ سے بازو میں درد رہنے لگتا ہے۔اسی طرح دونوں کندھوں میں درد کی وجہ جگر اور معدے کی خرابی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہیں۔خواتین کے کندھوں میں ہونے والا درد اووری سیسٹ کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔کندھوں،گردن اور بغلوں میں ہونے والی درد کی وجہ نمونیا بھی ہوسکتا ہے جو کہ پھیپھڑوںکی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف مشی گن کے ڈاکٹروں نے ایک42سالہ خاتون کے دائیں کندھے میں درد کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے معدے میں السر تھا جس کی وجہ سے یہ درد ہوتی تھی۔
سر میں درد:  بعض اوقات ٹھنڈی چیز کھانے سے بھی سر میں درد ہونے لگتا ہے جس کی وجہ گلے کے عضلات کا سر سے منسلک ہونا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دماغ سے جڑی ہوئی رگیں ٹھنڈی اور گرم ہونے کی وجہ سے سر میں درد ہونے لگتی ہے۔
کمر درد اور پیٹ میں درد: ہم میں سے اکثر لوگوں کے کمر میں کبھی نہ کبھی درد ضرورہوتا ہے،بعض اوقات کمر میں ہونے والی درد کی وجہ ہمارے پیٹ ہوسکتا ہے۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ یہ درد لبلبے،پھیپھڑوں، دل اور معدے میں خرابی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ کمر میں ہونے والی کئی دردیں معدے میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔