لڑکیوں کے بڑھتے وزن کو کم اور چہرے کی دل کشی برقرار رکھنے کے چند آسان ’’ٹوٹکے‘‘جن پر عمل پیرا ہو کر دنوں میں آپ سب کو حیران کر سکتی ہیں

اگر آپ کی شادی ہونے والی ہے یا پھر آپ ویسے ہی ’’سمارٹ ‘‘ نظر آنے کے لئے وزن کم کرنے کے ساتھ ہی چہرے کی دلکشی بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو کچھ آسان ہیلتھ تجاویز بتاتے ہیں جنہیں اپنا کر نہ صرف آپ اپنے بڑھتے وزن پر بھی قابو پا سکتے ہیں بلکہ وزن کو متوازن رکھنے کے ساتھ ہی اپنے چہرے کی دلکشی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں ۔

لڑکیوں کے بڑھتے وزن کو کم اور چہرے کی دل کشی برقرار رکھنے کے چند آسان ’’ٹوٹکے‘‘جن پر عمل پیرا ہو کر دنوں میں آپ سب کو حیران کر سکتی ہیں

لاہور: اگر آپ کی شادی ہونے والی ہے یا پھر آپ ویسے ہی ’’سمارٹ ‘‘ نظر آنے کے لئے وزن کم کرنے کے ساتھ ہی چہرے کی دلکشی بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو کچھ آسان ہیلتھ تجاویز بتاتے ہیں جنہیں اپنا کر نہ صرف آپ اپنے بڑھتے وزن پر بھی قابو پا سکتے ہیں بلکہ وزن کو متوازن رکھنے کے ساتھ ہی اپنے چہرے کی دلکشی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں ۔

عام طور پر شادی کے دنوں میں لڑکیاں اپنے موٹاپے کو کم کرنے اور سمارٹنس برقرار رکھنے کے لئے کھانا پینا ترک کر دیتی ہیں ،یہ رویہ درست نہیں ہے ۔دیکھنے میں آیا ہے کہ لڑکیاں شادی کے دنوں میں شاپنگ کے لئے بازار یا کسی دوسرے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر جائیں تو ’’ناشتہ ‘‘ کئے بغیر گھر سے نکل پڑتی ہیں ،سمارٹ رہنے کے لئے یہ طریقہ درست نہیں الٹا صحت کے لئے نقصان دہ ہے اور اس مسلسل طرز عمل سے چہرہ لٹکنا اور لاغر ہوتا دکھائی دینا شروع ہو جاتا ہے ،ناشتہ ضرور کریں چاہے ہلکا پھلکا ہی کیوں نہ ہو ،چاہے تو ایک سیب کھا لیں اور اگر چاہیں تو ایک گلاس دودھ پی کر بھی ناشتہ کر سکتی ہیں ،اگر ان دونوں پر آپ کا دل راضی نہیں ہے تو کوئی سا بھی اپنا من پسند پھل کھا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو سبزیوں سے تیار ہونے والا دلیا بھی ناشتے میں کھا سکتی ہیں ،یہ نہ صرف ہیلتھی ہوتا ہے بلکہ اس سے آپ کا پیٹ بھی کافی بھرا رہتا ہے اور جلدی بھوک بھی نہیں لگتی اس کے علاوہ اس ناشتے سے آپ کا شوگر لیول بھی کنٹرول میں رہے گا ۔آپ کو اپنے کھانے میں سے ’’چینی ‘‘ کو انتہائی کم کرنا ہو گا ،چائے ،کافی کے علاوہ کولڈ ڈرنکس میں شوگر بہت ہو تی ہے ،آپ کو تمام طرح کی کولڈ ڈرنکس سے ’’مکمل پرہیز ‘‘ کرنا ہو گا اور اس کا استعمال اپنے اوپر اَز خود ہی ’’ممنوع ‘‘ قرار دے لیں ،گندم اور اوٹس کے مکس آٹے سے بنی ہوئی روٹی کھائیں اس میں شوگر کم ہوتی ہے ،آہستہ آہستہ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا وزن کم ہونے لگے گا ۔

اس کے علاوہ نیند پوری نہ لینے سے جسم میں میٹا بلجم کم ہو جاتا ہے جس سے وزن بڑھنا شروع ہو جاتا ہے ،آپ کو ہر صورت اپنی نیند پوری لینی ہو گی ،اگر آپ بھر پور نیند لیتے ہیں تو اس سے آپ کے چہرے کی تازگی بھی برقرار رہے گی اور موٹاپا بھی آپ سے دور بھاگے گا ،اس کے ساتھ آپ کو ہلکی پھلکی ورزش بھی کرنی چاہئے ،صبح کی واک کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے علاوہ سیب اور پپیتا کو اپنی روز مرہ خوراک کا ضرور حصہ بنائیں ،پنج وقتہ نماز کی لازما پابندی کریں ،اگرآپ ان معمولی باتوں کا خیال رکھیں گی  تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ آ پ کا وزن بڑھے یا پھر آپ کے چہرے کی دل کشی متاثر ہو ۔