کورنگی میں حساس ادارے کے اہلکار کو قتل کردیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق ہو گیا .میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنگی میں نامعلوم حملہ آوروں نے ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں حساس ادارے کے اہلکار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا اور ملزم فرارہونے میں کامیا ب ہو گئے ۔

کورنگی میں حساس ادارے کے اہلکار کو قتل کردیا گیا

کراچی :  کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق ہو گیا .میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنگی میں نامعلوم حملہ آوروں نے ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں حساس ادارے کے اہلکار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا اور ملزم فرارہونے میں کامیا ب ہو گئے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت زاہد فاروق کے نام سے ہوئی ہے جسے سر اور سینے پر گولیاں ماری گئی ہیںتاہم اسے زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا .حساس ادارے کے اہلکار کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا معاملہ لگ رہا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔