بھارتی الیکشن میں ’’پپو‘‘لفظ کا استعمال کرنے پر ریاستی الیکشن افسر ک نے روک لگا دی

بھارتی الیکشن میں ’’پپو‘‘لفظ کا استعمال کرنے پر ریاستی الیکشن افسر ک نے روک لگا دی

انتخابی تقاریر میںایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتے ؟

نئی دہلی:کانگریس نے کہا کہ گجرات انتخابی مہم میں بی جے پی، اپوزیشن کے رہنماؤں کیخلاف جس نازیبا الفاظ کا استعمال کررہی ہے، وہ اس کی مایوسی اور تنگ نظری کو ظاہرکرتی ہے۔

انتخابی مہم میں بی جے پی کی طرف سے ’’پپو‘‘لفظ کا استعمال کرنے پر ریاستی الیکشن افسر کے روک لگانے سے متعلق سوال پر کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کو گجرات میں اپنی ہار نظر آرہی ہے اور اس خلش کی وجہ سے وہ انتہائی نچلی سطح پر اتر کراپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کیخلاف انتخابی مہم میں نازیبا الفاظ کا استعمال کررہی ہے جس پر قدغن لگانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ابتدامیں ہی پارٹی کارکنوں کو کہہ دیا تھاکہ وزیر اعظم ، بی جے پی اور اسکے رہنماؤں کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال نہیں ہونا چاہئے لیکن بی جے پی اس کے برعکس نامناسب اور توہین آمیز الفاظ کے استعمال میں مصروف ہے