سام سنگ ”گلیکسی ایس 9 “ کے 3 ماڈلز متعارف کرائے جانے کا امکان

سام سنگ ”گلیکسی ایس 9 “ کے 3 ماڈلز متعارف کرائے جانے کا امکان

سیﺅل: مایہ ناز جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ کی جانب سے آئندہ سال کے آغاز میں تین نئے گلیکسی فلیگ شپ سمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 9 کے تین مختلف ماڈل متعارف کراسکتی ہے جن میں سے ایک ایس 9 کے اسٹینڈرڈ ماڈل کا منی ورژن ہوگا۔یہ چھوٹا ایس 9 بھی بیزل لیس انفٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا تاہم اس کا ڈسپلے پانچ انچ سے کم ہونے کا امکان ہے۔


ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس چھوٹے ماڈل میں اسٹینڈرڈ ایس 9 جیسے فیچرز اور ہارڈ وئیر اسپیسز دیئے جاتے ہیں یا نہیں۔تاہم کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ کا یہ نیا فلیگ شپ فون کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر کے ساتھ ہوسکتا ہے یا اس میں سام سنگ کا اپنا تیار کردہ ایکسینوس 9810 کی موجودگی کا امکان ہے۔سام سنگ کا تیار کردہ یہ پراسیسر 1.2 جی بی فی سیکنڈ ڈیٹا ڈا?ن لوڈ کی رفتار کا حامل ہوگا، تاہم اس کا انحصار موبائل انٹرنیٹ پرووائڈر کی رفتار پر ہوگا۔

70bad2b089f7f3318a3413049f275b63


اور یہ دو یا تین فونز آئندہ سال فروری میں بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔سام سنگ اس سے قبل بھی کئی بار گلیکسی ایس سیریز کے فون اس ایونٹ کے موقع پر متعارف کراچکی ہے، تاہم ایس 8 کو کچھ تاخیر سے پیش کیا گیا تھا، مگر ایس نائن میں یہ روایت دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔