اسحاق ڈار کیس : اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت دن 12بجے تک ملتوی

اسحاق ڈار کیس : اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت دن 12بجے تک ملتوی

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی،میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ احتساب عدالت پہنچے تو ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی ریفرنس کے دن 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کر دی،احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام کارروائی ملزم کے سامنے ہو ،کہیں ایسا نہ ملزم بعد میں کارروائی پر اعتراض کرے،جس پر وفاقی وزیر خزانہ گاڑی پر بیٹھ کر واپس چلے گئے۔

 27 ستمبر کو اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرائل کے آغاز سے اب تک قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ کے شاہد عزیز اور لاہور کے دو نجی بینکوں کے افسران اشتیاق علی اور طارق جاوید بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔اسحاق ڈار پر الزام ہے کہ ان کے اثاثوں میں مختصر وقت میں 91 گناہ اضافہ ہوا اور فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اثاثے کرپشن کے پیسوں سے بنائے۔

واضح رہے اسحاق ڈار کی پہلی پیشی پر خاصی دھکم پیل ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں ۔