سوشل میڈیا پر خلاف ورزی کرنےوالے کو پکڑ لیں گے،سعودی امن عامہ

سوشل میڈیا پر خلاف ورزی کرنےوالے کو پکڑ لیں گے،سعودی امن عامہ

ریاض:سعودی عرب کےامن عامہ کے معاون ڈائریکٹر میجرجنرل منیر الجبرین نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو شخص بھی اطلاعاتی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس تک رسائی حاصل کرلی جائے گی۔

جو لوگ اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر اطلاعاتی قانون کی دھجیاں بکھیر کر قانون کی گرفت سے بچ جائیں گے وہ اپنی خوش فہمی دور کرلیں۔ جرائم کا سراغ لگانے والے اداروں کے اہلکار اور انہیں مہیا وسائل اس قدر موثر ہیں کہ کوئی شخص بھی مذکورہ قانون کی خلاف ورزی کے ارتکاب کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دسترس سے بچ نہیں سکتا۔ الجبرین ے بتایا کہ " کلناامن " امن اپیلیکیشن کے ذریعے گزشتہ برس 495626 شکایات موصول ہوئیں ان میں سے 458229 سعودی شہریوں اور 37397 مقیم غیر ملکیوں نے درج کرائیں۔

الجبرین نے کہا کہ سعودی نے مذکورہ اپیلی کیشن بڑے پیمانے پر استعمال کی ان کی تعداد 668135 تک پہنچ گئی جبکہ 81827 غیر ملکیوں نے اسے استعمال کیا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس نے 2016 ءکے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن خدمات پر 35 ارب ڈالر خرچ کئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل ا سمبلی کے 72 ویں سیشن کے دوران سعودی وفد میں شامل تھرڈ سیکریٹری بدر القرنی نے سعودی موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ سعودی حکومت کو کافی پہلے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کی اہمیت کا احساس ہوگیا تھا۔

سعودی کمیونی کیشن مارکیٹ خطے کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے ۔ مملکت نے جی 2 ، 3 اور 4 کی ٹیکنالوجی سے موبائل کے 13 ہزار سے زیادہ اسٹیشن قائم کردیئے ہیں ۔ 75 ملین سے زیادہ صارفین استفادہ کرسکتے ہیں۔ 3700 سے زیادہ مواصلاتی ماہر فراہم کئے گئے ہیں یہ مواصلاتی خدمات مستقل بنیادوں پر فراہم کرنے کیلئے 24 گھنٹے مصروف کار رہتے ہیں۔ بدر القرنی نے توجہ دلائی کہ حج کے 7 ایام کے دوران 700 ملین سے زیادہ مکالمے حجاج کرام آسانی سے کرلیتے ہیں۔