نوکیا کا سب سے کم قیمت سمارٹ فون منظر عام پر آ گیا

نوکیا کا سب سے کم قیمت سمارٹ فون منظر عام پر آ گیا

اسلام آباد : نوکیا کو کم قیمت اور پائدار موبائل فون معارف کروانے میں خاص مقام حاصل اسی سلسلے کی کڑی یہ ہے کہ  نوکیا  کمپنی  نے سب سے کم قیمت سمارٹ فون متعارف کر وا دیاہے ۔موبائل فون کے منظر عام پر آنے سے  سام سنگ اور ایپل کے لیے مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔

نوکیا نے گزشتہ مہینوں میں اپنے تین سمارٹ فون لانچ کیے تھے جن میں نوکیا تھری، فائیو اور سکس شامل ہیں اب نوکیا نے ایک بہترین سمارٹ فون نوکیا 8 بھی متعارف کرا دیا ہے، جس کے فیچرز آئی فون 7 اور سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سطح کے ہوں گے تاہم اس کی قیمت ان دونوں فونز کےمقابلے میں آدھی یعنی 48 ہزار روپے ہوگی۔

کم قیمت ہونے کی وجہ سے نوکیا کمپنی سام سنگ اور ایپل کو ٹکر دینے کی پوزیشن میں ہے۔ نوکیا 8 کی سکرین کا سائز 5.3 انچ ہوگا جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر نصب کیا گیا ہے، 4 جی بی ریم ہونے کی وجہ سے یہ کافی تیز سمارٹ فون ہو گا۔ فون کی انٹرنل میموری 64 جی بی جبکہ کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک اس میں اضافہ کرنا ممکن ہے۔ اس سمارٹ فون کا فرنٹ اور بیک کیمرہ 13 میگا پکسل پر مشتمل ہے اور اس میں ڈوئل سائٹ کا آپشن بھی موجود ہے۔

نوکیا کا سب سے کم قیمت سمارٹ فون منظر عام پر آ گیا