نریندر مودی کیخلاف بولنا پولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا

نریندر مودی کیخلاف بولنا پولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی: سیکولر بھارت کا ایک اور شرمناک چہرہ سامنے آگیا، واٹس ایپ پیغام نریندر مودی کے خلاف بولنے والے کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔
بھارت میں سرکاری اہلکاروں کے حکومت پر تنقید کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھتا چلا جا رہا ہے۔کئی ایسی سوشل میڈیا ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جن میں بھارتی سرکاری ملازم بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہیں ہیں بالخصوص فوجی اہلکاروں کی ویڈیوز تو کافی وائر ل ہوئی ہیں۔
حال ہی میں واٹس ایپ پیغام میں مودی پر تنقید کرنے والے کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیاہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس کانسٹیبل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید مہنگی پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وٹس ایپ پیغام میں مودی پر تنقید کرنے والے کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔ کانسٹیبل کو تفصیلی انکوائری کے بعد معطل کیا گیا، کانسٹیبل کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر کی حفاظت پر تعینات تھا۔