پاکستانی بلے باز ناکام ، سری لنکا کو 220 رنز کا آسان ہدف مل گیا

پاکستانی بلے باز ناکام ، سری لنکا کو 220 رنز کا آسان ہدف مل گیا

ابوظہبی: پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو جیت کیلئے 220 رنز کا ہدف دیدیا ۔ بابر اعظم لگاتار دوسری سنچری کر نے میں کامیاب ،  شاداب خان52 رنز کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے اپنی بلے بازی کا آغاز انتہائی مایوس کن کیا۔قومی ٹیم نے بابر اعظم کے 101 اورشاداب خان کے 52 رنز کی بدولت 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر اپنے سکور کو 210تک پہنچایا ۔ کھیل کے آغاز میں فخر زمان 11 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جبکہ سری احمد شہزاد 8 رنز بناکر ان کے پیچھے چل دیے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے بلے باز محمد حفیظ 40 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور شعیب ملک 11 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ میں ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی دکھائی اور 5 رنز بناکر پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔ اگلے آوٹ ہونے والے بلے باز عماد وسیم تھے جو 10 رنز بناکر جیفری وندرسے کا شکار بنے۔