عمران خان کے وارنٹ گرفتاری، جائیں گے یا نہیں ،۔۔۔عمران خان نے اہم اعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری، جائیں گے یا نہیں ،۔۔۔عمران خان نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان 26 اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور بعض رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے بنیادی فریضے کی انجام دہی میں مکمل ناکام رہا ہے اور بعض مقدمات میں تحریک انصاف کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے کچھ نہیں سیکھا۔خیال رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کوالیکشن کمیشن نے عمران خان کو 26اکتوبر کوپیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔یہی نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں۔