وہ باتیں جو زندگی اور شادی کو تباہ کرتی ہیں، ان سے دور رہیں

وہ باتیں جو زندگی اور شادی کو تباہ کرتی ہیں، ان سے دور رہیں
وہ باتیں جو زندگی اور شادی کو تباہ کرتی ہیں، ان سے دور رہیں
وہ باتیں جو زندگی اور شادی کو تباہ کرتی ہیں، ان سے دور رہیں
وہ باتیں جو زندگی اور شادی کو تباہ کرتی ہیں، ان سے دور رہیں

نیویارک :شادی ایک ایسا نازک بندھن ہوتا ہے جس میں ہلکی سے بھی غلطی بڑی غلطی کا روپ دھار کر اس بندھن کوختم کر دیتی ہے ۔ بعض اوقات لوگ انجانے میں کچھ ایسی باتیں کرجاتے ہیں جس سے اس کے ختم ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
ہم آپ کو چند ایسی باتوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے اگر اجتناب کیا جائے تو اس بندھن کو نہ صرف بچایا سکتا ہے بلکہ بخوبی نبھایا بھی جا سکتا ہے ۔

تنقید
کسی بھی انسان کو بلاوجہ تنقید پسند نہیں ہوتی اورایسا کرنے والا نہ صرف برا لگتا ہے بلکہ اس سے دوری اختیا کرنے کا بھی دل کرتا ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد ایک دوسرے کو بعض اوقات معمولی باتوں پر بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں،یہ تنقید کسی بھی صنف کی جانب سے کی جائے کافی برے نتائج لاتی ہے۔اکثر جوڑے تنقید اور شکایت کی باریک لکیر میں تمیز نہیں کرپاتے اور اپنی شادی شدہ زندگی برباد کربیٹھتے ہیں۔اگرا س عادت سے اجتناب کیا جائے اور اپنے جیون ساتھی کی تعریف کی جائے تو یہ کافی بہتر ہو سکتا ہے۔

توجہ سے نہ سننا
کسی کوبلاوجہ نظر انداز کرنا انتہائی تکلیف باتوںمیں سے ایک ہے اور اسی طرح اگر آپ کسی کو نظر انداز کرتے ہیں تو یقینا اس کو یہ حرکت انتہائی بری لگے گی ۔ اگر اسی طرح آپ اپنے جیون ساتھی کی بات نہیں سنیں گے تو اسے بھی یہ بات تکلیف دے گی۔اسے محسوس ہوگا کہ جیسے وہ آپ کی زندگی میں بالکل بے معنی ہے اور یہ رشتہ اکتاہٹ اور کمزوری کا شکار ہونے لگے گا۔جب بھی آپ کا جیون ساتھی کسی موضوع پر بات کرنے کی کوشش کرے تو اسے اہمیت دیں ۔اس سے آپ کا رشتہ مضبوط ہوگا۔