سگریٹ پینے سے منع کرنے پر دوست کوگولی مار کر ہلاک کر دیا

سگریٹ پینے سے منع کرنے پر دوست کوگولی مار کر ہلاک کر دیا

نئی دہلی: نئی دہلی کے اشوک وہار علاقے میں 3 دوستوں نے گھر میں سگریٹ پینے سے منع کرنے پراپنے ہی دوست کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول نے اپنے دوستوں کو اس کے گھر کے اندر سگریٹ پینے سے منع کیا تھا کیونکہ اس کے بزرگ والد کو دھویں سے دشواری ہورہی تھی۔ تینوں دوست سگریٹ پینے سے منع کرنے پر مشتعل ہوگئے اور انہیں اپنے دوست کی بات اتنی زیادہ ناگوار گزری کہ انہوں نے گولی مار کر اس کو قتل کردیا اور پھر بوانا نہر میں اس کی لاش پھینک دی۔

جب مقتول کے گھر واپس لوٹ کر آئے اور مقتول کے گھر والوں کے ساتھ ہی تھانے پہنچ کر اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی لیکن تینوں ملزمان کی چالاکی بعد میں پکڑی گئی اور پولیس نے تینوں کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔سینیئر پولیس افسران کے مطابق 22 سالہ مقتول کا نام برجیش کمار بتایاگیا ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ علاقے میں سگدیو نگر میں مقیم تھا۔ گزشتہ ماہ برجیش کی شادی ہوئی تھی۔ وہ پرائیویٹ گاڑی چلاکر روزی روٹی کماتا تھا۔
برجیش کے گھر والوں نے تفتیش کے دوران بتایا کہ سگریٹ کی وجہ سے تینوں دونوں سے کہا سنی ہوگئی تھی کہ اچانک ہی کاٹجو تھانے کی پولیس کو بوانا نہر سے لاش ملی جو برجیش کی تھی جسے اس کے اہل خانہ نے فوراََشناخت کرلیا ۔